ویڈیو کیوں بنائی:اسرائیل میں مقیم امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنیکا حکم

تل ابیب: اسرائیل نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا اسرائیلی اخبار کے مطابق جس امریکی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنائی تھی اسے اب ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھااس حوالے سے امریکی یہودی خاتون کا مو¿قف ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پرخیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔