بھارت: ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک

نئی دہلی :بھارت میں ایک ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک ہوگئے بھارتی حکام کے مطابق واقعہ پیرکی صبح پیش آیا جب اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں 23 مریض زیر علاج تھے واقعہ ریاست اوڈیسہ میں واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنےسے 10 مریض ہلاک اور 5 خمی ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔