حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار

ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں ہونے والی تباہی کی تفصیلات بیان کیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر میزائل حملوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم تقریباً 500 کلوگرام وارہیڈ والے میزائل کے گرنے سے یہ مکمل طور پر تباہ ہوگیارپورٹر کے مطابق اس میزائل حملے میں کم از کم نو اسرائیلی ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے رپورٹر کے مطابق وہ اسرائیل کے شہر بیت شمیشا میں اس مقام پر پہنچی جہاں چند روز قبل ایرانی میزائل ایک بم شیلٹر پر گرا تھا۔ وہاں ہر طرف ملبہ پھیلا ہوا تھا اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھاحالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔