امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ آج ایران پر سب سے شدید ترین حملہ ہوگاامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ابھی تو آغاز ہے تاہم ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر کے جنگ کے جلد خاتمے کے بیان پر ابہام پیدا کردیا ہے ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے لیکن یہ صدر ٹرمپ پر منحصر ہے کہ یہ جنگ کب تک چلتی ہے مجتبی خامنہ ای عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور صدر ٹرمپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں جنگ کے نتائج امریکا کے مفاد میں ہوں گے اور امریکا کو آئندہ ’نیوکلیئر بلیک میلنگ‘ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آج ایران پر حملوں کا سب سے شدید دن ہوگاامریکی وزیر دفاع نے کہا کہ آج پھر سے ایران کے اندر حملوں کا ہمارا سب سے شدید دن ہوگا سب سے زیادہ فائٹر، سب سے زیادہ بمبار، سب سے زیادہ حملے، پہلے سے کہیں بہتر انٹیلی جنس اور سب کچھ پہلے سے بہتراور شدید تر ہوگا