قطر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہےوزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو ویڈیوز بنانے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیاقطری وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیںحکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک میں جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔