لاہور: محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے 208 لٹر مضر صحت آئل ضائع کر دیاڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ، کھوکھر ٹاو¿ن اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے گندے اور ایکسپائر انڈے تلف کر دیئے جبکہ 208 لٹر ناقص اور مضر صحت آئل بھی ضائع کر دیاحکام کے مطابق معائنے کے دوران زنگ آلود مشینری، ممنوعہ نیلے ڈرم اور حشرات زدہ بدبودار فریزر استعمال ہوتے پائے گئے، لازمی خریداری اور آئل تبدیلی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا جبکہ ملازمین کے میڈیکل اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم دستیاب پائے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازمی ہے، پروسیسنگ ایریاز میں حشرات کی بھرمار تھی اور روک تھام کے مناسب انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے ترجمان کے مطابق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پکوڑیاں یونٹ، بیکری آو¿ٹ لیٹ اور پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گندے انڈوں سے مختلف بیکری اشیاءاور کیکس تیار کئے جا رہے تھے جس پر بیکری اور پروڈکشن یونٹ کو بند کیا گیا، جبکہ ناقص آئل میں پکوڑیاں تیار کرنے پر متعلقہ یونٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔