دہی کا استعمال انسانی صحت کیلئے مفید بھی ‘ نظام ہاضمہ کیلئے عمدہ فارمولہ

دہی کے باقاعدہ استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، اس میں موجود مفید بیکٹیریا آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور معدے کی خرابی، تیزابیت اور بدہضمی جیسے مسائل میں کمی لاتے ہیں دہی کیلشیم، پروٹین، وٹامن بی ٹو اور وٹامن بی بارہ سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور پٹھوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بڑھتی عمر کے افراد اور بچوں کیلئے دہی کا استعمال خاص طور پر مفید ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی کمزوری اور دانتوں کے مسائل سے بچا¶ میں مدد دیتی ہے دہی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اور ماہرین غذائیت کے مطابق یہ نہ صرف ایک عام خوراک ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید بھی ہے دہی جلد کیلئے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزاءجلد کو نرم، شفاف اور تروتازہ رکھتے ہیں، بعض ماہرین اسے قدرتی پروبائیوٹک قرار دیتے ہیں جو جسم کے اندر نقصان دہ جراثیم کے خلاف حفاظتی کردار ادا کرتی ہے ماہرین غذائیات مشورہ دیتے ہیں کہ دہی کو متوازن غذا کا حصہ بنایا جائے، لیکن ضرورت سے زیادہ استعمال سے گریز کریں، خاص طور پر وہ افراد جنہیں دودھ یا لیکٹوز سے الرجی ہو، تازہ اور خالص دہی زیادہ فائدہ مند ہے، جبکہ مصنوعی فلیور یا اضافی چینی والی دہی صحت کے فوائد کم کر سکتی ہے، قدرتی غذا¶ں کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنا مجموعی صحت بہتر بنانے کا سادہ اور م¶ثر طریقہ ہے، اور دہی اس ضمن میں بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔