رواں سال کی آخری پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

ملک میں رواں سال کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے، والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو وائرس سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، جب کہ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں، اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی کے مطابق 2025 کی یہ آخری پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، رواں سال اب تک ملک میں 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے انھیں 2 قطرے لازمی پلوائیں، اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

خاص خبریں