Sun, September 6, 2026 12:55 am

خوراک کم کرنے کے باوجود وزن کم کیوں نہیں ہورہا؟ حیرت انگیز راز سامنے آگیا

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے میں ہونے والی تحقیق، جو جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہوئی نے اس خیال کو چیلنج کر دیا ہے کہ صرف کیلوریز گننا ہی کافی ہوتا ہے ماہرین کے مطابق اب توجہ اس بات پر بھی دینی ہوگی کہ ہم کھانا کب اور کس انداز میں کھاتے ہیں، کیونکہ یہی عوامل جسم پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیںتحقیق کاروں کے مطابق خوراک کی مقدار کم کرنے کے بجائے اگر صرف اس کے اوقات میں رد و بدل کیا جائے تو جسم کے میٹابولزم اور چربی گھلانے کے عمل میں نمایاں بہتری آسکتی ہے لندن کے کنگز کالج کی تحقیق بھی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ میٹابولزم کی رفتار اور ردعمل ہر شخص میں یکساں نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے وزن میں فرق آتا ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ ہر انسان کا نظامِ ہاضمہ مختلف ہوتا ہے، اسی لیے ایک ہی غذا مختلف افراد پر الگ اثر ڈالتی ہے۔