مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں اور انہوں نے اپنی حکومت سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کردی تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار چیرنجیوی کی بیٹی سریجا کونڈیلا اور نواسیاں اس وقت دبئی میں موجود ہیںتاہم، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش پر اپنے فالوورز کو یقین دہانئی کروائی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں محفوظ ہیںمقامی حکام عوام کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں جب کہ ہم نے اس ملک کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیںیاد رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں فضائی حدود کی بندش کے سبب کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کی گئی ہیں۔