بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق افواہیں بے بنیاد خبر نکلی

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی، تاہم ان کی ٹیم نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے ہدایتکار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیںمیڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپنے 63 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہدایتکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے این ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے پھیلنے لگیں سنجے لیلا بھنسالی بالی ووڈ کے ان ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فلم سازی کے ذریعے ایک الگ شناخت بنائی۔ انہوں نے بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز فلم ”خاموشی“ سے کیا، جبکہ ”ہم دل دے چکے صنم“ اور ”دیوداس“ جیسی فلموں نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔