ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رمضان المبارک میں بہت یاد آتے ہیں: سابقہ اہلیہ آبدیدہ

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال یکم رمضان کو ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں اور یادیں تازہ کیںبشریٰ اقبال نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت پر تیار کردہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیںبشریٰ اقبال نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے تعلیمی دور سے لے کر کامیابی تک ان کی ساتھی رہیں اور ان کے ساتھ بے شمار یادیں وابستہ ہیںیہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہی ساری یادیں ایک بار پھر ذہن میں تازہ ہو گئیں اور خود کو سنبھالنا مشکل ہو گیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد وہ کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک نہیں ہوئیں تاہم کئی برس بعد آج اس پروگرام میں صرف اس لیے آئیں کیونکہ یہاں عامر لیاقت کو بانی اور پیش رو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 2022 میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھے مبینہ طور پر اس کی وجہ ان کی تیسری اہلیہ تھیں جن سے شادی کے بعد ہی ایک نہایت نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے ڈاکٹر صاحب دل برداشتہ تھے۔