بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ان کی حالت کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے اداکار سلمان خان کے والد اور سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کو منگل کو ممبئی کے بندرا میں واقع لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا سلمان خان کو ہسپتال پہنچتے اور بعد میں بھاری سیکورٹی میں ہسپتال سے نکلتے دیکھا گیا سلیم خان نے نومبر 2025 میں اپنا 90 واں جنم دن منایا، بھارتی سنیما کی تاریخ کے سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں آئیکونک اسکرین رائٹنگ جوڑی سلیم جاوید (سلیم خان اور جاوید اختر) نے کئی نمایاں فلمیں تخلیق کیں جنہوں نے 1970 کی دہائی میں مین اسٹریم ہندی سنیما کی شکل بدل دی ان کے سب سے مشہور فلموں میں ’شولے‘، ’زنجیر‘ اور ’دیوار‘ شامل ہیں، یہ فلمیں نہ صرف کمرشل طور پر شاندار کامیاب ہوئیں بلکہ ثقافتی طور پر بھی دیرپا اثر چھوڑ گئیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بال ووڈ سپر اسٹار سیاہ ٹی شرٹ اور کیپ میں ملبوس تھے لیکن انہوں نے اسپتال کے باہر موجود میڈیا نمائندوں سے کوئی بات نہیں کی ہے۔