جیل میں بند سوکیش چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو ہیلی کاپٹر کا تحفہ

منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا لگڑری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے وہ اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہیں تاہم انہوں نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ایک محبت نامہ لکھا جس میں مہنگے تحفے کا ذکر کیا گیا۔ خط میں انہوں نے اداکارہ کو ”بیبی بوما“ کہہ کر مخاطب کیا اور اپنے مبینہ تعلق کا دوبارہ اظہار کیاانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ قیمتی تحفہ ان کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا ہے اور اس کا مقصد اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے دور دراز مقامات تک آسان سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے خط میں سوکیش نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیل کی سلاخوں کے باعث وہ اداکارہ سے دور ہیں لیکن ان کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ ان کی محبت کی علامت ہے اور وہ ہر مشکل کے باوجود جیکولین کو یاد کرتے ہیں سوکیش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیکولین فرنینڈس کیلئے ایئربس ایچ سیریز کا ایک لگڑری ہیلی کاپٹر خریدا ہے جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے، جبکہ اس ہیلی کاپٹر کو اداکارہ کے نام کے ابتدائی حروف “JF” کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیزائن بھی کیا گیا ہے۔