نیو دہلی: ہندوستان کے سپرسٹار منوج باجپائی کی نئی فلم کو نیٹ فلیکس نے عوامی رد عمل کے بعد منظر سے ہٹا دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ گھوس خور پنڈت فلم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ‘فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی منوج باچپائی کی فلم ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگئی تھی نئی فلم پر ایف آئی آر اور عوامی ردعمل کے بعد نیٹ فلکس ایکشن لینے پر مجبور ہو گیافلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے نے فلم کے پروموشنل مواد کو عارضی طور پر ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس سے ناظرین کو دکھ پہنچا ہے ایک بیان میں نیرج پانڈے نے وضاحت کی کہ ہماری فلم ایک خیالی پولیس ڈرامہ ہے اور پنڈت کی اصطلاح محض ایک فرضی کردار کے لیے عام بول چال کے طور پر استعمال کی گئی ہے کہانی کسی فرد کے اعمال اور اس کے انتخاب پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد کسی ذات، مذہب یا برادری کی نمائندگی یا تبصرہ کرنا نہیں ہمیں احساس ہے کہ فلم کے عنوان نے بعض ناظرین کو تکلیف پہنچائی ہے اور ہم خلوصِ دل سے ان جذبات کا احترام کرتے ہیں، ان خدشات کے پیشِ نظر ہم نے فی الحال تمام پروموشنل مواد ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔