Mon, September 21, 2026 12:48 am

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے

لاہور: اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، اپنی منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔آصف اقبال طویل عرصے تک تھیٹر سے وابستہ رہے اور اپنی جاندار اداکاری اور منفرد مزاح کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ان کے انتقال پر فنکار برادری، مداحوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔