Sat, September 19, 2026 10:41 pm

حریم فاروق کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین نے لباس کی فٹنگ پر سوال اٹھا دیے

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ حریم فاروق نے اس تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ پہنا تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی تبصرے کیے۔ دوسری جانب کئی صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔حریم فاروق ان دنوں ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔ فلم میں شمون عباسی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔