پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ریئلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر جواب دے دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ علیزے شاہ کو ’تماشا سیزن 5‘ میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’’نہ ہی ان کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی اتنی اوقات۔‘‘اداکارہ کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے بے باک انداز کی حمایت کی جبکہ کئی افراد نے ان کے الفاظ کو غیر ضروری اور سخت قرار دیا۔واضح رہے کہ ’تماشا سیزن 5‘ سے متعلق مختلف شخصیات کے نام سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تاہم اب تک شو کے منتظمین کی جانب سے شرکا کی باضابطہ فہرست جاری نہیں کی گئی۔