بھارتی سپر اسٹار رام چرن شوٹنگ کے دوران زخمی‘ہسپتال پہنچا دیا گیا‘ طبی امداد جاری

بھارت کی بلاگ بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کے سپر اسٹار رام چرن اپنی نئی فلم ’پیڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس پر انہیں اسپتال لایا گیا تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام چرن کی آنے والی فلم ’پیڈی‘ 30 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران اداکار زخمی ہو گئے تھے، رام چرن کو ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران آنکھ کے قریب چوٹ لگی ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ 24 مارچ 2026 کو پیش آیا جب رام چرن ایک ایکشن سین فلمبند کر رہے تھے ٹیم نے بتایا کہ انہیں چار ٹانکے لگے، تاہم چوٹ آنکھ کے اوپر تھی، آنکھ پر نہیں، ان کی آنکھ مکمل طور پر محفوظ ہے اور چوٹ معمولی نوعیت کی تھی، اس لیے تشویش کی کوئی بات نہیں اسپورٹس ایکشن ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری بوچی بابو سانا کر رہے ہیں، اور اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے اداکار کی ٹیم نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب دوبارہ کام پر واپس آ کے ہیں۔