ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے رجب بٹ پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے

پاکستانی یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جہاں ذوالقرنین سکندر نے پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں ذوالقرنین سکندر، جو عموماً تنازعات سے دور رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ فیملی اور ایڈونچر ولاگز کے باعث مقبول ہیں، اس بار سخت مو¿قف کے ساتھ سامنے آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتے، لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں بولنے پر مجبور کردیا ہے یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب رجب بٹ نے مبینہ طور پر کنول آفتاب کو تنقید کا نشانہ بنایاذوالقرنین کے مطابق رجب بٹ نے پہلی بار 2021 میں کنول آفتاب سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت وہ غیر معروف تھے، جس کے باعث ان کا پیغام بعد میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں 2023 میں انہیں ایک پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا، جہاں سے انہیں نمایاں ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے رجب بٹ کو آن لائن پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے، شاو¿ٹ آو¿ٹس دینے اور ویورشپ بڑھانے میں مدد فراہم کی۔