نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیابھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیادھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ’یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے‘واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔