ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ درس ویسٹ3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں واقع ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔