Sun, September 6, 2026 12:55 am

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی:کے پی ٹی اور میری ٹائم پورٹس ایڈمنسٹریشن ایس اے، بندرگاہ کانسٹنٹا ( رومانیہ) کے درمیان بحری تعاون، تجارتی روابط اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے مفاہمتی یادداشت کے تحت بندرگاہی آپریشنز، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، مالیات، بحری تعلیم اور معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ دونوں بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت کو بطور کلیدی تجارتی دروازے مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا یہ معاہدہ چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد اور جنرل منیجر بندرگاہ کانسٹنٹا، میہائی تھیوڈورسکو نے مشترکہ طور پر کیا اس موقع پر پاکستان میں رومانیہ کے سفیر اور رومانیہ میں پاکستان کے سفیر سمیت دونوں ممالک کے دیگر سفارتی و سرکاری حکام بھی موجود تھے۔