ایس آئی ایف سی کی مو¿ثر حکمت عملی سے پاکستان میں 5G اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا ہے پاکستان بھر میں 300 سے زائد 5G سائٹس فعال جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿سز ایسوسی ایشن نے 5G ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے ایسوسی ایشن نے 5G کی کامیاب نیلامی پر وزیرِاعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال ہوچکی ہیں اور 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں 5G سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان میں 5G اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگامشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے۔