ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن وزارتی کانفرنس، پاکستان زراعت پر خصوصی اجلاس کا فسیلیٹیٹر منتخب

پاکستان کو کیمرون میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے چودھویں وزارتی کانفرنس میں زراعت کے خصوصی اجلاس کے سیشن کے لیے منسٹر فسیلیٹیٹر منتخب کرلیا گیا ہے عالمی سطح پر یک طرفہ اور جانب دارانہ اقدامات، مختلف ممالک کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں میں اضافے کے باعث ڈبلیو ٹی او کو اپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ایسے میں ڈبلیو ٹی او کا یہ اجلاس اس عالمی تنظیم کی بقا کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بین الاقوامی نظام پر بعض ممالک کی جانب سے اپنی قومی ترجیحات کو فوقیت دینے سے ڈبلیو ٹی او کا کردار سوال بن کر رہ گیا ہے اس لیے اب کیمرون میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزارتی کانفرنس کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے وفود وسطی افریقی ملک کے دارالحکومت یااوندے پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کر رہے ہیں، جینیوا میں ڈبلیو ٹی او کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب علی سرفراز بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں پاکستانی وفد کے سربراہ بلال اظہر کیانی کو ڈبلیو ٹی او کے زراعت پر خصوصی اجلاس کے سیشن کا منسٹر فسیلیٹیٹر منتخب کر لیا گیا ہے، ڈبلیو ٹی او کے زراعت کے حوالے سے اس خصوصی اجلاس کو زرعی شعبے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خاص خبریں