کراچی:ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے سونے کی قیمتو ں میں استحکام نہ آ سکا ‘عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوگئی عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4445 ڈالر پر آگیا جس کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے مزید سستا ہوگیا کمی کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سون ےکی قیمت 858روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7ہزار 454 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6ہزار 390 روپے ہوگئی۔