صوبہ سندھ میں پولیو کیس کے انکشاف کے بعد پورے صوبے میں پولیو کے مزید کیسوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ‘ رواں سال کا پہلا پولیو کیس ضلع سجاول، سندھ سے رپورٹ ہوا ہے این ای او سی کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیااسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی تصدیق بھی ہوچکی ہے بیلو یونین کونسل، سجاول ضلع سندھ سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے میں 2026 کے پہلے وائلڈ پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔