وزیر اعظم اورانڈونیشیا کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ‘ حالیہ بحران پر تشویش

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورانڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماو¿ں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیاوزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ برادرخلیجی ملکوں پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انڈونیشیاءکے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ملکوں کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیاوزیر اعظم محمد شہباز شریف نےانڈونیشیاءکے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا دونوں رہنماو¿ں نےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا دونوں رہنماو¿ں نے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاانہوں نے تمام معاملات تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔