گجرات:واسا کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری

منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں مہمدہ، بھمبر روڈ، گلزار مدینہ روڈ، کامرس کالج بولے روڈ اور اسلام نگر میں صفائی اور نکاسی آب کے کام تیزی سے جاری ہیں واسا کی ٹیمیں سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے نظام کو مو¿ثر بنانے کے لیے دن رات متحرک ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔نکاسی آب سے متعلق شکایات، تجاویز یا معلومات کے لیے واسا کا شکایت سیل 24 گھنٹے فعال ہے