لاہور:رکشہ پارک کرنے پر گولیاں چل گئیں، ویڈیو وائرل ہو گئی

ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیاواقعے کی موبائل فون سے بنی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اشفاق نے موقع پر پہنچتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق کی فائرنگ سے خادم حسین کی ٹانگ پر گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان اسٹینڈ پر رکشہ لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد جمیل اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ دوبارہ موقع پر پہنچا۔