ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 کا سستہ وریژن آئی فون 17 ای متعارف کرا دیااس نئی ڈیوائس میں اپ ڈیٹڈ چِپ اور بہتر وائر لیس چارجنگ سمیت ہارڈویئر میں بہتری شامل ہے۔ کم قیمت ہونے کے باوجود یہ ڈیوائس ایپ کے اپ ڈیٹڈ فیچر کو باآسانی چلا سکے گی نئے فون کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی کے لیے مصنوعات کی رونمائی کا ایک مصروف ہفتہ شروع ہو رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپڈیٹ شدہ MacBook سمیت دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گی یہ فون اب بھی مہنگے ماڈلز یعنی آئی فون 17 اورآئی فون 17 پرو کی طرح کچھ نمایاں خامیاں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ اس میں صرف ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔