ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں شاندار واپسی

ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز ٹیم کی نئے مالک کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیاگوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور ٹیم کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کی ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے حمزہ مجید نے گوہر شاہ کے ساتھ شئیرنگ فارمولا کی تفصیلات خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کو میڈیا میں نہ لانے پر بات ہوئی ہے، گوہر شاہ کا جذبہ اور جنون مجھ سے کہیں زیادہ ہے سلمان نصیر اورحمزہ مجید نے واضح کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے سلمان نصیر کے مطابق گوہر شاہ نے سی ای او بننے کے بعد فرنچائز کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے