سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات کم کرسکتی ہے: تحقیق کاروں کا دعوی

اسلام آباد:تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات میں کمی واقع کر سکتی ہے تحقیق کے نتائج میں سبزیوں کے ذریعے لبلبے، چھاتی، پروسٹیٹ، گردے یا خون کے کینسر کے خطرات کم پائے گئے۔ تاہم، ویگنز (وہ لوگ جو گوشت کے ساتھ ڈیری مصنوعات سے بھی اجتناب کرتے ہیں) کی غذائیں گوشت خوروں کے برابر کینسر کے خطرات رکھتی ہیںتحقیق میں معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد میں کینسر کا خطرہ (کینسر کی قسم کے لحاظ سے) 12 سے 31 فی صد تک کم ہو جاتا ہے محققین کا کہنا تھا کہ گوشت کے بغیر غذاو¿ں میں پھل، سبزیوں اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے اہم ہیں لیکن ویگنز ڈیری غذاو¿ں میں موجود حفاظتی اجزا سے محروم رہ جاتے ہیں