ایران پر حملے میں ایک ہی دن میں 1200 سے زائد بم گرائے: اسرائیل

تہران: اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے اسرائیلی فضائیہ کے مطابق مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں ایک گرلز پرائمری اسکول بھی حملے کی زد میں آیاایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گئے اور خبردار کیا کہ یہ کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔