آتشزدگی کی نذر ہونیوالا کراچی میں گل پلازہ ایک بار پھر سج گیا

کراچی کے گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اپنی کاروباری اشیاءفروخت کے لیے پیش کردی ہیں جبکہ کراچی کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں اس عارضی گل پلازہ مارکیٹ کا رخ کرلیا ہے یہ مارکیٹ قیوم آباد اور ڈیفنس کے سنگم پر ایک بینکیوٹ میں لگائی گئی ہے اور اس کا اہتمام کراچی کی سطح پر کام کرنے والی نوجوانوں پر مشتمل ایک این جی او ہمدرد ہاتھ نے کیا ہے اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے فیمیلز یہاں خریداری کے لیے آرہی ہیں گلستان جوہر سے یہاں آئی ہوئی ایک خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “وہ کئی کلومیٹر دور سے صرف اس لیے آئی ہیں کہ اس عید پر گل پلازہ متاثرین کی مدد کرسکیں ان سے تعاون کرسکیں اور اسی لیے وہ یہاں خریداری کررہی ہیںاس موقع پر 140 کے قریب گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اشیاءکے اسٹال لگائے ہیں جس میں “وال کلاک، کراکری، ہوم ڈیکوریشن، بیٹ شیٹ، بچوں کے کپڑوں اور کچن الیکٹرونک اپلائنسز سمیت بہت سی اشیاءکے اسٹال لگائے گئے ہیں۔