کراچی : سیکیورٹی ایشوز سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیاگیا

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے ڈسٹرکٹ ساو¿تھ کے لیے 2 مارچ کا خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گالاڑی پور سے بوٹ بیسن جانے والے شہری جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں، جبکہ آئی سی آئی چوک سے آنے والے کتیانہ میمن اسپتال کے قریب سے نواب مہابت خانجی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیںاسی طرح شاہراہ فیصل سے جناح برج جانے والے افراد پی آئی ڈی سی سے دائیں جانب شاہین کمپلکس کے ذریعے آئی آئی چندریگر روڈ سے جناح برج پہنچ سکتے ہیںٹریفک پولیس کے مطابق بلاول ہاو¿س اور کلفٹن سے جناح برج براستہ مائی کلاچی جانے والے شہری تین تلوار، کلفٹن برج، میٹروپول اور فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلکس کا راستہ اختیار کریں۔