پاک افغان جنگ:300اہلکار ہلاک‘89چیک پوسٹیں تباہ18پر پاک فوج کا قبضہ

وزارت اطلاعات و نشریات نے آپریشن غضب للحق کی نئی پیشرفت سے آگاہ کیا ہے جس کے مطابق 27 فروری کی رات گیارہ بجے تک افغان طالبان کے 297 کارندے ہلاک ہوگئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے قبل ازیں افغان طالبان کی جانب سے گزشتہ شب شروع کی گئی جارحیت پر افواج پاکستان کیطرف سے بھرپور جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان میں کارروائیاں کر کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں فورسز نے افغان چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے پاکستان کی جانب سے افغانستان کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاک فضائیہ نے لغمان، ننگرہار میں تازہ کارروائیاں کیں اب تک پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک جبکہ 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے اور 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں ہیں۔