وزیراعظم میاں شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، خودمختاری کی بھرپور حمایت

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی اور خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا ایک اہم منصوبہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کیا سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاانہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیاوزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہا¶س اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا، جس کی خصوصیت گہرا باہمی اعتماد، فولاد کی طرح مضبوط دوستی اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون کا مشترکہ عزم ہے