گجرات ضلع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا

گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے اپنے دفتر میں شہریوں میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی زمین اصلاحات سے متعلق جدید پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد جائیداد کے نظام میں شفافیت اور قانونی تحفظ کو یقینی بنانا ہےPunjab Land Records Authority کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو کیو آر کوڈ کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے، جس سے شہری آن لائن تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے جائیداد کے شعبے میں شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔