جنوبی کوریا کے شہر سیول میں سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گیلیکسی ایس 26 متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت امریکا اور جنوبی کوریا سمیت اہم مارکیٹوں میں بڑھا دی گئی ہے کمپنی نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب میموری چپس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے کمپنی کے منافع پر دبا¶ بڑھ رہا ہے ایس 26 پلس کی قیمت 1099 ڈالر (3 لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، جس میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ الٹرا ماڈل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی گیلیکسی ایس 26 سیریز کی فروخت 11 مارچ سے شروع ہو جائے گی جنوبی کوریا میں بنیادی ماڈل کی قیمت میں تقریباً 8.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے کمپنی نے اپنے نئے فون میں مصنوعی ذہانت کے جدید فیچرز شامل کیے ہیں، جن میں گوگل کا جیمنائی اے آئی سسٹم، پرپلیکسیٹی اے آئی کی ٹیکنالوجی اور سام سنگ کے اپنے اپ گریڈ شدہ بکسبی اسسٹنٹ شامل ہیںرائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے امریکا میں ’گیلیکسی ایس 26‘ کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) رکھی ہے، جو پچھلے ماڈل کے مقابلے میں تقریباً 4.7 فیصد زیادہ ہے سام سنگ نے کچھ ایس 26 ماڈلز میں پہلی بار اپنے تیار کردہ ایگزینوس پروسیسر بھی استعمال کیے ہیں، جبکہ پچھلے ماڈل میں کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن چپس استعمال کیے گئے تھے۔