شوبز ک چمکتی دمکتی دنیا میں طنز کے تیر بھی برستے رہتے ہیں لیکن بڑے فنکار ہی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امر ہوجاتے ہیںحال میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کے درمیان جملوں کا تبادلہ خوشگوار اور ایک دوسرے سے معافی مانگ کر باوقار انداز میں ختم ہواابھی یہ معاملہ ٹلا نہیں تھا کہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران فیصل قریشی سے کسی نے نعمان اعجاز کے ایک بیان کے بارے میں پوچھ لیااس بیان میں نعمان اعجاز نے بتایا تھا کہ جب میک اپ آرٹسٹ بار بار میرے پاس آ رہا تھا تو میں نے اسے کہا کہ میں کوئی ہمایوں سعید یا فیصل قریشی ہوں جو میک اپ کی ضرورت پڑے میری توجہ کردار پر ہوتی ہے اس لیے میں میک اپ پر زیادہ انحصار نہیں کرتا صرف گیلے تولیے سے منہ صاف کرلیتا ہوںنعمان اعجاز کے اس بیان پر ہمایوں سعید یا فیصل قریشی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا لیکن اب فیصل قریشی کا بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ اگر نعمان بھائی نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں، مجھے نہیں لگتا ان کا مقصد ہمیں کمتر دکھانا تھا ممکن ہے نعمان اعجاز یہ بتانا چاہتے ہوں کہ وہ زیادہ تر کریکٹر رولز کرتے ہیں جبکہ ہم لوگ عموماً ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں ادھوری بات ہمیشہ تنازع کو جنم دیتی ہے اور سوشل میڈیا اکثر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ویسے بھی نعمان اعجاز ایک خوبرو شخصیت کے مالک ہیں، انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں ہے