ایپسٹین جنسی اسکینڈل: ہلیری کلنٹن کی ایوان نمائندگان کے پینل کے سامنے پیشی

امریکا کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی جو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ مل کر ہاو¿س اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے کلنٹن خاندان کا مو¿قف تھا کہ یہ سمن محض سیاسی مخالفین کو شرمندہ کرنے کی کوشش ہیں اور انھوں نے پہلے ہی ایپسٹین سے متعلق محدود معلومات پر مبنی حلفیہ بیانات جمع کرا دیے تھے اس کے برعکس جیمز کومر کا کہنا ہے کہ کلنٹن جوڑے سے بیان لینا ایک دو جماعتی کوشش ہے، جس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ انھیں جنسی ریکٹ کے سرغنہ جیفری ایپسٹین سے ملاقات یا گفتگو یاد نہیں ہے تاہم بل کلنٹن تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ایپسٹین کو جانتے تھے البتہ انھوں نے کسی بھی غیر قانونی عمل یا ایپسٹین کے جرائم سے آگاہی کی تردید کی اس سے قبل دونوں میاں بیوی ان طلبیوں کی مخالفت کرتے رہے تھے اور انہیں سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتے تھے تاہم بیان دینے پر آمادگی کے بعد ان کے خلاف کانگریس کی توہین کی ممکنہ کارروائی ٹل گئی کلنٹن جوڑے نے کمیٹی کے ری پبلکن سربراہ جیمز کومر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس معاملے کو جماعتی سیاست کے تحت چلا رہے ہیں