افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے غضب للحق کے تحت آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک 58 افغانی ہلاک جبکہ متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاچکا ہے پاک فضائیہ کے طیاروں نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بڑے ایمونیش ڈپو کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ 3 افغان بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہیں پاک فوج نے 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے موثر جوابی کارروائی میں 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے وزارت اطلاعات افغان طالبان نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف ورزی کی، پاکستان کے جواب پر افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیںاعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور موثرجواب دیا گیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے