مساجد‘ امام بارگاہوں‘ مزارات‘کاروباری مراکز ‘ سرحدی چوکیوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، عبدالکریم نے ہمسایہ ملک کی طرف سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبے کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیاعبدالکریم نے کہا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر چیکنگ پوائنٹس، اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو بریف کریں۔آئی جی پنجاب سہولت بازاروں، مارکیٹوں میں خواتین کی حفاظت کیلئے تعینات لیڈی پولیس اہلکار چوکس رہیں، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات پر مشکوک گاڑیوں، رکشوں، لوڈرز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ، سرچ سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں، ہوٹلز میں رہائش پذیر مہمانوں کی چیکنگ اور شناخت یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ چینی باشندوں، سکھ یاتریوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، حساس مقامات و تنصیبات اور مارکیٹوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔