سرکاری افسران کا سبزی و فروٹ منڈیوں کا وزٹ‘ نیلامی کے عمل کی چیکنگ

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سرائے عالمگیر کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے بولی کے طریقہ کار، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ آڑھتیوں کو ہدایت کی گئی کہ نیلامی کا عمل شفاف رکھا جائے اور مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاءدستیاب رہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے سبزی و پھلوں کی بولی کے طریقہ کار، طلب و رسد اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے اور آڑھتیوں کو ہدایت کی گئی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفاف رکھا جائے اور مقررہ نرخوں پر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری اشیاءمناسب قیمت پر دستیاب رہیں۔