افطارکے وقت روزہ داروں کی پہلی ترجیح کھجور کھانے کے فوراً بعد مشروبات یا پانی پینا ہوتی ہے، اس کے بعد ہی دیگر لوازمات کی باری آتی ہے افطار کے مشروبات میں لیمنیڈ، نمکین لسی اور روح افزاءسب سے زیادہ عام ہیںلیکن مشروب ایسا ہونا چاہیے جو آپ کی صحت پر بھی اچھااور فرحت بخش اثرڈالے ہم بات کر رہے ہیں اس مشروب کی جسے بچے اور بڑے سب شوق سے صدیوں سے پیتے چلے آرہے ہیں اور وہ ہے گلاب سے تیار ہونے والے مشروبات، یہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ صحت بخش بھی ہوتے ہیں ان کے چند فوائد پر نظر ڈالتے ہیںرمضان کے مہینے میں پورے دن کے روزے کے بعد جسم کو ری ہائیڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ گلاب کا شربت جو کہ پانی اور گلاب کی پتیوں کے رس سے تیار کیا جاتاہے۔ ایک فرحت بخش اور ہائیڈریٹ ڈرنک مہیا کرتا ہے یہ کئی منرلز اور کولنگ ایجنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور دن کی گرمی میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے اکثر افراد گرم موسم کے باعث روزے کے دوران جسم میں پانی کمی محسوس کرتے ہیں اور پھر شربت سے روزہ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو انہیں ڈی ہائیڈریشن کے مسئلے سے بچاتا ہے گلاب کا شربت ایسی خصوصیات رکھتا ہے جو کہ افطار کے بعد ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔ایسے مشروبات افطار کے بعد مرچ مصالحوں پر مشتمل کھانوں سے ہونے والے ہاضمے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے