مودی کا دورہ اسرائیل: مسجد نذر آتش‘ فلسطینی آبادی پر خوفناک حملے

مغربی کنارے میں فلسطینی آبادکاروں کے گھر اور مسجد نذر آتش کر دی گئی‘مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی فورسز کی آشیربا سے ایک بار پھر شدت پسند مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر دھاوا بول دیامغربی کنارے کے علاقے نابلس میں یہودی آبادروں نے مسجد ابو بکر صدیق پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کردیا ایک گروہ گروہ نے فلسطینی آبادی پر حملہ کرکے متعد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جلتے ہوئے گھروں میں بچے بھی موجود تھے فلسطینی میڈیا کے مطابق اس گاﺅں میں کم از کم چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایک رہائشی خیمہ اور ایک گھر کا داخلی راستہ شامل تھا جہاں اس وقت خاندان موجود تھا دھویں سے متاثر ہونے والے چار افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں ایک درجن سے زائد نقاب پوش افراد کو گاڑیوں کو آگ لگاتے اور لاٹھیاں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے ایک ویڈیو میں ایک فلسطینی کو چیختے ہوئے سنا گیا کہ“بچوں کو بچا¶، گھر کے اندر بچے ہیںفلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں مسجد کے داخلی دروازے کو جھلسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مسجد کی دیوار پر عبرانی زبان میں“انتقام”اور“پرائس ٹیگ”جیسے اشتعال انگیز نعرے تحریر تھے خیال رہے کہ یہ نفرت آمیز نعرے عموماً شدت پسند یہودی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو اپنے بقول جوابی کارروائی قرار دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔