مظلوم فلسطینیوں کیخلاف ظالم و جابر ایک ہوگئے‘ مودی اسرائیل کی یاترا پر پہنچ گئے

بھارت اور اسرائیل کے درمیان پہلی بار پینگیں مودی سرکار کے دور میں ہی بڑھی ہیں ورنہ اس سے قبل کبھی دورے نہیں کیے گئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے دیرینہ دوست نیتن یاہو سے ملنے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے اس موقع پر اسرائیلی فوجی بینڈ کی دھنیں بجتی رہیں، اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا اور نیتن یاہو نے مودی سے مخاطب ہو کر کہا کہ خوش آمدید، میرے دوست ‘بعد ازاں بھارتی وزیراعظم یروشلم روانہ ہوں گے جہاں وہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) سے خطاب کریں گے اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، تجارت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر ہم منصب نیتن یاہو نے کیامودی کے استقبال کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہمراہ ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے بھارتی وزیراعظم نے اسرائیل کا پہلا دورہ 4 تا 6 جولائی 2017 میں کیا تھا جو کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا اسرائیل کا پہلا دورہ تھااسی طرح اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بھارت کا سرکاری دورہ 14 سے 18 جنوری 2018 کے دوران کیا جو کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بھارت کا پہلا دورہ تھاواضح رہے کہ مودی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور جارحیت کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی بلکہ درپردہ صیہونی ریاست کی مدد کی ہے