حکومت پنجاب نے صوبے میں ڈرون اڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی

پنجاب بھر میں ڈرونز کے ذریعے سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں 30 دن کے لیے آ¶ٹ ڈور ڈرون اڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد کردی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے ڈرونز پر پابندی عمل درامد کا پلان تشکیل دے دیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آ¶ٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں تمام بلند عمارتیں، اہم مقامات، میٹرو ٹریک سے ڈرونز کی موجودگی مانیٹر کی جائے گی۔