فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں نے خواتین و بچوں سمیت بلوچ خاندان کو قتل کرکے نعشیں جلا ڈالیں تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر پر مارٹر گولہ اور فائرنگ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے بولیدہ میناز میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں فتنة الہندوستان کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے ایک بلوچ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 6 بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا اور گھر کو مکینوں سمیت آگ لگا دی گئی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں کمسن بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا¶ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے حکام کا کہنا ہے کہ انسانیت سوز واقعہ کوئی جدوجہد نہیں بلکہ کھلی درندگی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد عناصر نہ بلوچ روایات کا احترام کرتے ہیں اور نہ انسانی اقدار کا۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کسی نظریے کی علامت نہیں بلکہ بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے اس حوالے سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا نہتے شہریوں کو زندہ جلانا، خوف پھیلانا اور گھروں کو قبرستان بنانا ہی فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں کا ایجنڈا ہے